ابنا:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آل خلیفہ کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عبدالہادی خواجہ کو فوری طور پر رہا کردیا جائے کیونکہ بھوک ہڑتال کی وجہ سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔عبدالہادی خواجہ نے آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف احتجاج کرتےہوئے ترپن دنوں سے بھوک ہڑتال کررکھی ہے۔ سینئر انقلابی رہنما عبدالہادی خواجہ کو گذشتہ برس احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرنے کےالزام میں گرفتار کیا گيا تھا اور شاہی فوجی عدالت نے انہیں عمر قید کی سزا دی تھی۔ انسانی حقوق کی متعدد تنظمیں عبدالہادی خواجہ کی رہائي کا مطالبہ کرچکی ہیں۔ یاد رہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق اور آل خلیفہ کی شاہی حکومت کی امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔....... /169
2 اپریل 2012 - 19:30
News ID: 306224
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین کے سینئر انقلابی رہنما عبدالہادی خواجہ کی فوری رہائي کا مطالبہ کیا ہے۔